نندی پور پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ گزشتہ حکومت ہے،مشینری دیر تک پڑی رہنے سے اس میں نقائص پیدا ہوئے، منصوبے کا فیول ٹریٹمنٹ پلانٹ ناکافی ہے،ہم نے پراجیکٹ کو مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ چلایا،آئندہ چند دنوں میں نندی پور منصوبے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں،وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 8 ستمبر 2015 23:59

نندی پور پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ گزشتہ حکومت ہے،مشینری دیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نندی پور منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ گزشتہ حکومت ہے،نندی پور پراجیکٹ کی مشینری دیر تک پڑی رہنے سے اس میں نقائص پیدا ہوئے،منصوبے کا فیول ٹریٹمنٹ پلانٹ ناکافی ہے،ہم نے پراجیکٹ کو مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ چلایا،آئندہ چند دنوں میں نندی پور منصوبے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہم نے نندی پور پاور پراجیکٹ کے بہت سے مسائل کے باوجود بند کرنے کے بجائے اسے فنکشنل بنایااور مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ اسے چلایا،نندی پور پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ گزشتہ حکومت تھی، جس نے پراجیکٹ پر کام شروع نہ کیا اور اس کی مشینری کافی عرصہ پڑے رہنے کے باعث خراب ہو گئی اور اس میں طرح طرح کے نقائص پیدا ہو گئے ، اب مشینری بنانے والوں کو اس کے نقائص دور کرنے کیلئے بلایا جائے گااور منصوبے کے اندر خلل پیدا کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کا فیول ٹریٹمنٹ پلانٹ ناکامی ہے، ا س معاملے پر بھی جواب طلب کیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ توانائی منصوبے مقررہ وقت پر مکمل ہوں ، ہم دعوے نہیں کرتے ، ہم کام کر کے دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، اس کی آڈٹ رپورٹ سے تمام معاملات سامنے آ جائیں گے اور آئندہ چند دنوں میں نندی پور منصوبے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :