اسلام آباد : مدارس اصلاحات اور اسلحہ لائسنسز کے کام کی نگرانی نیکٹا کرے گی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 ستمبر 2015 17:19

اسلام آباد : مدارس اصلاحات اور اسلحہ لائسنسز کے کام کی نگرانی نیکٹا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 ستمبر 2015 ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا. اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مدارس اصلاحات اور اسلحہ لائسنسز کا کام نیکٹا کی نگرانی میں کیا جائے گا.

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا یوسف رضا گیلانی کا احترام کرتا ہوں ان کے خلاف تمام تفتیش عدالتی احکامات کے مطابق کی گئی ہے. عمران فاروق قتل کیس سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ ایک عدالتی معاملہ ہے لہٰذا بیان بازی سے پرہیز کیا جائے.عمران فاروق قتل کیس پر حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا. انہوں نے حکم دیا کہ نادرا میں جعلی پاسپورٹ بنا کر دینے والے افسران پر ایف آئی اے مقدمات بنا کر حراست میں لے.