اسلام آباد : ہیلتھ رسک الاونس کی بحالی کے لیے ریلی، مظاہرین اور پولیس میں تصادم ہو گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 ستمبر 2015 15:14

اسلام آباد : ہیلتھ رسک الاونس کی بحالی کے لیے ریلی، مظاہرین اور پولیس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 ستمبر 2015 ء) : ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کے لیے اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز، نرسزز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر ملازمین سراپا احتجا ج ہیں. جس کے لیے حکومت کے خلاف ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ہے .

(جاری ہے)

سکیورٹی خدشاک کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری کو احتجاج کی جگہ طلب کر لیا گیا تھا. تاہم مظاہرین کی وزیر اعظم سیکرٹریٹ جانے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں مظاہرین اورپولیس کے مابین تصادم ہو گیا، البتہ پولیس نے احتجاج کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ پیرامیڈیکل سٹاف اب بھی احتجاج کرنے پر بضد ہے.

متعلقہ عنوان :