آشابھوسلےنے آخرکار پاکستان کی برتری تسلیم کرلی

منگل 8 ستمبر 2015 01:16

آشابھوسلےنے آخرکار پاکستان کی برتری تسلیم کرلی

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء)بھارتی میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماضی کی مقبول ترین پلے بیک سنگرآشا بھوسلے موسیقی کی دنیا کا ایک جگمگا تا ستارہ ہیں ۔انھوں نے اپنے پچاس سالہ فنی سفر کے دوران 12,000مقبول گیت گائے ہیں۔انھیں دنیا بھر میں اعلیٰ پائے کی خاتون گلوکورہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔زرائع کے مطابق رواں سال اگست کے اوائل میں آشا بھوسلے جرمنی کے شہر برلن میں سالانہ ویسر میوزک فیسٹیول میں شر یک ہوئیں ۔

سالانہ موسیقی کی تقریب میں پرفارم کرتے ہوئے انھوں نے سامعین کو اپنی آواز کے سحر میں بالکل اسی طرح قید کیے رکھا جس طرح وہ 50برس پہلے کرنے کی صلاحیت رکھتی تھیں۔پروگرام کے دوران انھوں نے سامعین سے چند باتیں بھی کیں اور اپنے فنی سفر کے متعلق چند اہم واقعات بھی شیئر کیے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنے پرستاروں کو اپنے سپر ہٹ گانوں کی پروڈکشن کے متعلق بتایا علاوہ ازیں انکا کہا تھا وہ اکثر اوقات اپنے ہاتھوں سے ڈرم بھی بجایا کرتی تھیں ۔

انھوں نے کہا کہ وہ اپنے تمام پرستاروں کی پسند سے باخبر ہیں اس لئے انھوں نے پاک بھارت پرستاروںکے لئے اپنے فلمیں گیت اور غیر ملکی پرستاروں کے لئے اپنے والد کے کلاسیکل گیتوں کا انتخاب کیا ۔واضح رہے انکے والد ایک کلاسکل سنگر اور ڈرامہ آرٹسٹ تھے۔بعد ازاںانکے بھارتی اور پاکستانی پرستاروں نے مذکورہ واقعات کاجرمن مداحوں کے لئے جرمن زبان میں ترجمہ بھی کیا۔

میوزیکل کنسرٹ سے ایک دن پہلے انھو ں نے اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ زندگی میں پہلی بار جرمنی آئی ہیںاور جرمنی کی سیر کرنا انکی زندگی کا خواب تھا ۔اگرچہ آشا بھوسلے بہت کم انگریزی جانتی ہیں تاہم اس کے باوجود وہ کئی انگلش آرٹسٹس کے ساتھ پرفارم کر چکی ہیں جن میں بوائے جارج اور مائیکل سٹیپ سر فہرست ہیں۔

آج کے اداکاروں کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آجکل اداکار گانے کے انداز کی طرف کم اور سکرین پر دیکھی جانے والی اپنی شخصیت کی خوبصورتی اور جاذبیت پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہر اداکار بھی ایک جیسی عزت کا حق دار ہوتا ہے جیسے ہم گلوگار ہیں ۔آجکل کی موسیقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آشا بھوسلے کا کہنا تھا کہ اب بھارت میں اچھے گانے لکھنے والے اور دھن ترتیب دینے والے افراد کا فقدان ہے تاہم سرحد پار رہنے والے پاکستانی شاعر اور موسیقار بہت اچھا کا م کر رہے ہیں۔انھوں نے گانے کے مقابلے کے پروگرام سر کشیتراکے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انکا شو میں رونا لیلا کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا تاہم عاطف اسلم دوران شو انسے لڑتے ہی رہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا خیال ہے انھیں میرے ساتھ ایسا رویہ اختیار کرنے کے لئے پروگرام کے منتظمین کی طرف سے کہا گیا ہو گا تاکہ شو کی ریٹنگ بڑھائی جا سکے۔موسیقی کے موجودہ حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا آج کے دور کے گانے صرف ڈسکو کے لئے بنے ہیں ۔۔علاوہ ازیں انھوں نے کہا کہ اب تو معروف اداکاروں نے گانا شروع کر دیا ہے جن میں سلمان اور شاہ رخ خان شامل ہیںانکا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کے بچے جو گانے گا رہے ہیں وہ نہایت لغو الفاظ کا مجموعہ ہیں اور اسے کسی طور موسیقی کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔