بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کسی سے اتحاد نہیں کریگی،انتخابی نظام درست کر نے کیلئے (ن) لیگ کے خلاف الائنس بنایا ہے الیکشن کمیشن کے عام انتخابات میں دھاندلی میں ملوث ذمہ داروں کوعہدوں سے ہٹایا جائے ‘ 4اکتوبرکوالیکشن کمیشن کے باہرجلسے میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کر وں گا
پاکستان تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی لندن میں میڈیا سے گفتگو
پیر 7 ستمبر 2015 22:32
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کا کسی سے اتحاد نہیں ‘انتخابی نظام درست کر نے کیلئے (ن) لیگ کے خلاف الائنس بنایا ہے‘ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن کے جو بھی لوگ عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی میں ملوث ہیں انکو عہدوں سے ہٹایا جائے ‘4اکتوبرکوالیکشن کمیشن کے باہر جلسے میں اپنی آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کر وں گا ۔
پیر کو یہاں ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کے امکان کو مستر د کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کے امیدوار انتخابی نشان بلے پر ہی الیکشن میں حصہ لیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کر یگی جس کیلئے (ن) لیگ پنجاب اور مر کزی کے قومی خزانے کو بھی استعمال کر رہی ہے لیکن وہ اپنے تمام منصوبوں میں ناکام ہوگی اور بلدیاتی اور ضمنی انتخابات میں پاکستان تحر یک انصاف ہی کا میاب ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دھاندلی میں ملوث تمام لوگوں کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹایا جائے لیکن اگر ہمارے مطالبے کو منظور نہ کیا گیا تو ہم الیکشن کمیشن کے سامنے ہر صورت احتجاجی جلسہ کر یں گے جس میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.