جو کام کرے گا وہی وزیر رہیگا، زرداری کی سندھ کابینہ کو تنبیہ

تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے ،ماہانہ بنیادوں پر وزراء کی کارکردگی رپورٹ مرتب کی جائے،زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت

پیر 7 ستمبر 2015 21:56

جو کام کرے گا وہی وزیر رہیگا، زرداری کی سندھ کابینہ کو تنبیہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے صوبائی وزراء کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیاہے اور کہاہے کہ نا اہل وزیروں کے لئے سندھ کابینہ میں کوئی جگہ نہیں ہے، جو کام کرے گا وہی وزیر رہے گا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی صدرارت میں پیپلز پارٹی سندھ کا اہم اجلاس دبئی میں ہوا،اجلاس میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ،فریال تالپور،قمرزمان کائرہ، فردوس عاشق اعوان،سید مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور قومی اسمبلی سے پیپلزپارٹی کے استعفوں کا آپش بھی غورکیاگیا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی سندھ کے وزراء پر برس پڑے۔آصف زرداری نے کہاکہ وہی وزیر رہے گا جو کام کرے گا، نااہل وزیروں کے لئے اب سندھ کابینہ کوئی جگہ نہیں ہے۔آصف زرداری نے وزیراعلی سندھ کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اورماہانہ بنیادوں پر وزراء کی کارکردگی رپورٹ مرتب کی جائے۔سابق صدر نے تمام وزراء کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی سطح پر کھلی کچہریاں لگائیں اور لوگو ں کے مسائل حل کر یں۔

متعلقہ عنوان :