ن لیگی رکن اسمبلی کی بیٹی کو زندہ جلانے کی کوشش، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے

muhammad ali محمد علی پیر 7 ستمبر 2015 21:10

ن لیگی رکن اسمبلی کی بیٹی کو زندہ جلانے کی کوشش، ملزمان تاحال گرفتار ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 ستمبر 2015 ء) ن لیگی رکن اسمبلی کی بیٹی کو زندہ جلانے کی کوشش میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی روبینہ حسینہ بیگم کی بیٹی کو زندہ جلانے کی کوشش میں ملوث ملزمان کو پولیس کی جانب سے تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا ہے۔

(جاری ہے)

روبینہ حسینہ بیگم کی جانب سے اس حوالے سے اپنی بیٹی کے دیور پر شک کیا جا رہا ہے تاہم پولیس تاحال انہیں انصاف فراہم نہیں کرسکی ہے۔ اس حوالے سے روبینہ حسین نے وزیرقانون پنجاب سے کئی مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے تاہم ان کی بات تاحال نہیں سنی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :