جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان میں مختصر فوجی آپریشن کا عندیا دے دیا

پیر 7 ستمبر 2015 11:11

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان میں مختصر فوجی آپریشن کا عندیا ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے داؤد ابراہیم اور حافظ سعید کیخلاف پاکستان میں مختصر فوجی آپریشن عندیا دیدیا ۔بھارتی وزیر اطلاعات راجیوردھن سنگھ راٹھور نے کہا ہے کہ بھارت داؤد ابراہیم اور حافظ سعید کو پکڑنے کیلئے پاکستان میں سپیشل آپریشن کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت داؤد ابراہیم اور حافظ سعید کو پکڑنے کیلئے پاکستان میں سپیشل آپریشن کر سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت اپنے دشمنوں کو پکڑنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت کے دشمن کو کبھی یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ ہم ان کے متعلق کچھ منصوبہ بندی نہیں کر رہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم ممبئی حملوں کے ملزموں کے خلاف حکمت عملی بنا رہے ہیں جس کا پہلے اعلان نہیں کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :