فیصل آباد کے کاتب قمر سلطان نے نشان حیدر پر مکمل قرآن پاک تحریر کردیا

اتوار 6 ستمبر 2015 23:58

فیصل آباد کے کاتب قمر سلطان نے نشان حیدر پر مکمل قرآن پاک تحریر کردیا

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6ستمبر۔2015ء) یوم دفاع کی گولڈن جوبلی پر فیصل آباد کے ایک کاتب نے وطن عزیز پر 1965ء کی جنگ میں جان قربان کرنیوالے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر پر مکمل قرآن پاک تحریر کر ڈالا۔نجی ٹی وی کے مطابق اس انمول نشان حیدر کی لمبائی 40 جبکہ چوڑائی 20 انچ ہے جس پر مکمل قرآن پاک لکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاک وطن کی محبت سے سرشار کاتب قمر سلطان کا کہنا ہے وہ یہ انمول نشان حیدر پاک فوج کے سپہ سالار کو پیش کرنا چاہتے ہیں۔ قمر سلطان یوم تکبیر کی مناسبت سے 28 فٹ لمبے میزائل پر بھی پورا قرآن پاک تحریر کرچکے ہیں جو دیکھنے میں میزائل لکھنے میں پینسل جبکہ پڑھنے میں اللہ پاک کا کلام قرآن مجید ہے۔ اسکے علاوہ قمر سلطان نے 14 اگست پر سالِ نو کی مناسبت سے قومی پرچم تیار کیا تھا جس پر 2015 مرتبہ کلمہ طیبہ تحریر تھا۔ ارضِ پاک پر جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہ انداز اپنی مثال آپ ہے۔

متعلقہ عنوان :