دشمن نے جارحیت کی تو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 ستمبر 2015 22:26

دشمن نے جارحیت کی تو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی، آرمی چیف جنرل راحیل ..

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اتوار کے روز کہا ہے کہ دشمن نے چھوٹے یا بڑے پیمانے پر جارحیت کی کوشش کی تو اسے ناقابل برداشت قیمت ادا کرنی ہوگی۔ جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش اور کچھ عناصر امن کی کوششوں کو نقصان پہنچان کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہمارا تاریخی اور خون کا رشتہ ہے، ہم نے افغانستان میں قیام امن کی کوششیں کی ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے کشمیر کو پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج روایتی یا غیر روایتی ہر قسم کی جنگ کے لیے تیار ہے۔ یوم دفاع کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس روز دشمن نے ہم پر حملہ کیا اور ہم نے کامیابی سے دفاع کیا اور اسے عبرتناک شسکت سے دو چار کیا۔