جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کے گلی کوچوں میں جنگ ہوگی، حافظ سعید

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 ستمبر 2015 21:47

جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کے گلی کوچوں میں جنگ ہوگی، حافظ سعید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6ستمبر۔2015ء) جماعت الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ سعید نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ اگرسرحدوں پر جنگ مسلط کی گئی تو پھر ہم بھارت کے گلی کوچوں میں جنگ کریں گے۔ یہ بات انھوں نے لاہور کے سرحدی علاقے جلوموڑ کے قریب دفاع پاکستان کانفرنس میں کہی۔ کانفرنس سے حافظ عبدالرحمٰن مکی،مولانا عبدالغفار روپڑی،اعجاز ڈیال نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

حافظ سعید کا کہنا تھا کہ حکمران بھارت کو بتا دیں کہ اصل مسئلہ کشمیر ہے،کشمیر کی آزادی تک پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں،بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے،عملی طور پر بھارت نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر جنگ شروع کر رکھی ہے،ہم ایٹم بم کی بات نہیں کرتے لیکن فوج کے شانہ بشانہ بھارت سے جنگ کریں گے۔ حافظ سعید کا مزید کہنا تھا کہ 6 ستمبر صرف دفاع پاکستان کے عزم کا اعادہ ہی نہیں نظریہ پاکستان کی تجدید کا دن ہے، جنگ صرف 65ء میں ہوئی تھی،71ء میں بھارت نے امریکہ اور مغرب کی حمایت سے سازش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :