Live Updates

کرسچیئین کمیونٹی کی عبدالعلیم خان سے ملاقات، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھر پور حمایت کا اعلان ،عبدالعلیم خان کا چوہدری سرور ،شفقت محمود ،اور میا ں اسلم اقبال کے ہمراہ پی پی 148میں بڑے جلسے خطاب

اتوار 6 ستمبر 2015 19:04

کرسچیئین کمیونٹی کی عبدالعلیم خان سے ملاقات، ضمنی الیکشن میں پی ٹی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6ستمبر۔2015ء) لاہور کے حلقہ این اے 122سے تحریک انصاف کے اُمیدوار عبدالعلیم خان نے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور ،ایم این اے شفقت محمود اور ایم پی اے میاں اسلم اقبال کے ہمراہ پی پی 148کے علاقے گنج بخش روڈ پربڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ دلان لاہور جھوٹے وعدے کرنے والے اور گزشتہ 30برسوں سے اقتدار پر قابض ہونے کے باوجود مسائل حل نہ کرنے والوں کو مسترد کر دینگے ۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماوٴں کا شاندار استقبال کیاگیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے اور عمران خان کے حق میں زبردست نعرے بازی کرتے رہے جبکہ عبدالعلیم خان کو کاندھوں پر اُٹھا کر ان کا وا لہانہ استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے این اے 122اور پی پی 147مرکزی الیکشن آفس میں پارٹی خواتین نے بڑی تعداد میں شریک ہو کر قرآن خوانی کی اور پارٹی اُمیدواران عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی کی کامیابی کے لیے دعائیں کیں ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواتین نے کہا کہ این اے 122سے ا ُمیدوارقومی اسمبلی عبدالعلیم خان تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحا لی کے ایجنڈے کے ساتھ اس حلقے کے عوام سے رجوع کر رہے ہیں، جہاں اُنہوں نے ماضی میں بھی 5برسوں تک لوگوں کی تاریخی خدمت کی ہے ۔ دعاء میں مسز کرن علیم، ایم پی اے نوشین حامداور سعدیہ سہیل ،پروین سرور ،سعدیہ شعیب ،مسرت جمشید ، ڈاکٹر زرقا، ثانیہ کامران ،سارہ احمد ،فاطمہ چدھڑ،نور فاطمہ اور صباء بٹ کے علاوہ حلقے کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

کرسچئین کمیونٹی کے عہدے داروں نے ایم پی اے شہنیلاروت کی قیادت میں این اے 122سے اُمیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور 11اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھر پور حمائیت کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم سندھ نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی کے اُمیدواران برائے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات