6ستمبر کو دشمن کے خواب چکنا چور کر دیئے تھے،ایف سی نے جنگ کے دوران 650 جانوں کا نذرانہ پیش کیا،آنے والی نسلوں کو پر امن پاکستان دیں گے،شہید اپنی زندگی قربان کر کے قوم کو تحفظ فراہم کرتا ہے، بلوچستان میں اپنے مفادات کیلئے لوگوں کو استعمال کیا جاتا رہا ہے، ہم واپس آنے والے بلوچ بھائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ کا یوم شہداء کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 5 ستمبر 2015 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5ستمبر۔2015ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہا ہے کہ 6ستمبر کو دشمن کے خواب چکنا چور کر دیئے تھے،ایف سی نے جنگ کے دوران 650 جانوں کا نذرانہ پیش کیا،آنے والی نسلوں کو پر امن پاکستان دیں گے،شہید اپنی زندگی قربان کر کے قوم کو تحفظ فراہم کرتا ہے، بلوچستان میں اپنے مفادات کیلئے لوگوں کو استعمال کیا جاتا رہا ہے، ہم واپس آنے والے بلوچ بھائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

ہفتہ کو یوم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن کا سہرہ عوام کے سر ہے،صوبے میں امن و خوشحالی کا دور شروع ہو چکا ہے، آنے والی نسلوں کو پر امن پاکستان دیں گے۔انھوں نے کہاکہ شہید اپنی زندگی قربان کر کے قوم کو تحفظ فراہم کرتا ہے،بلوچستان کے امن میں ایف سی نے اہم کردار ادا کیا ہے،ایف سی نے جنگ کے دوران 650 جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

ناصر خان جنجوعہ نے کہاکہ بلوچستان میں اپنے مفادات کیلئے لوگوں کو استعمال کیا جاتا رہا ہے، ہم واپس آنے والے بلوچ بھائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، بلوچستان کا مستقبل بہت تابناک ہے، ہم نے بلوچستان میں جھنڈے لہرانے کا سفر طے کیا ہے، امن کا سورج ایف سی کی وجہ سے طلوع ہوا ہے، ۔انھوں نے کہاکہنام نہاد آزادی کے نام پر لوگوں کو بہکانے والوں کو لوگ جان گئے ہیں، بلوچستان کی بہادر عوام نے بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستان کی وفاق پر یقین رکھنے والے رہنماؤں کی واپسی پر خوش آمدید کہیں گے،6ستمبر کو دشمن کے خواب چکنا چور کر دیئے تھے۔