دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے،کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو قوم نہیں چھوڑے گی،فوج قوم کے ساتھ مل کر ملک کا دفاع کر تی رہے گی، 6ستمبر کو اپنے سے بڑے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، یوم دفاع مسلح افواج اور قوم کیلئے فخر کی علامت ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی میڈیا سے گفتگو اور ٹوئٹر پیغام

ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:58

دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے،کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو قوم نہیں چھوڑے ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے،کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو قوم نہیں چھوڑے گی،فوج قوم کے ساتھ مل کر ملک کا دفاع کر تی رہے گی، 6ستمبر کو اپنے سے بڑے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، یوم دفاع مسلح افواج اور قوم کیلئے فخر کی علامت ہے۔

وہ ہفتہ کو یہاں جی ایچ کیو میں فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے،کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو قوم نہیں چھوڑے گی،فوج قوم کے ساتھ مل کر ملک کا دفاع کر تی رہے گی،آئے دن ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یوم دفاع کی تقریبات عروج پر ہیں،6ستمبر کو اپنے سے بڑے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کا کہ یوم دفاع افواج اور قوم کیلئے فخر کی علامت ہے، یوم دفاع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا