ریلوے سٹیشن سے پکڑا جانے والا گوشت گائے یا بھینس کا ہو سکتا ہے‘ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی

گوشت مضر صحت اور انسانی جانوں کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتا تھا‘ فوڈ اتھارٹی قانون کے مطابق کارروائی کرے گی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:38

ریلوے سٹیشن سے پکڑا جانے والا گوشت گائے یا بھینس کا ہو سکتا ہے‘ترجمان ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ لاہور ریلوے سٹیشن سے پکڑے جانے والے مشکوک گوشت کی لیبارٹری رپورٹس موصول ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دو مختلف لیبارٹریوں سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق مذکورہ گوشت گائے یا بھینس کا ہو سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ لاہور ریلوے سٹیشن سے پکڑا جانے والا گوشت مضرصحت ہے اور انسانی جانوں کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتا تھا۔ اس لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :