ایم کیوایم کا9، ستمبرکو ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف سندھ تاجراتحاد کی شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کااعلان کردیا
ایم کیوایم تاجروں کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور انکے جائز حقوق کیلئے ہرسطح پر آواز بلند کرتی رہے گی، رابطہ کمیٹی
ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف سندھ تاجراتحاد کی جانب سے 9، ستمبرکو شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ تاجربرادری پر سراسرظلم ہے اور ایم کیوایم ،وفاقی حکومت کے اس غیرمنصفانہ فیصلے کے خلاف تاجربرادری کے ساتھ ہے ۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب وفاقی حکومت جاگیرداروں اوروڈیروں کی زرعی آمدنی پر ٹیکس نافذ کرنے سے دانستہ گریز کررہی ہے اور دوسری جانب باقاعدگی سے ٹیکس دینے والی تاجربرادری کو مزید ٹیکسوں کے بوجھ تلے دباناچاہتی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وفاقی حکومت کے غیردانشمندانہ اقدامات سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام بالخصوص تاجربرادری شدید مشکلات کا شکار ہے ، تاجربرادری کو درپیش مسائل ومشکلات کا حل نکالنے کے بجائے حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس نافذکرنے کااعلان کیا ہے جس سے تاجربرادری میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور وہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں شٹرڈاؤن ہڑتال کرنے پرمجبورہوگئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.