18 برس بعد حکیم سعید کے قاتلوں کو پناہ دینے والوں کا کھوج لگا لیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 ستمبر 2015 20:21

18 برس بعد  حکیم سعید کے قاتلوں کو پناہ دینے والوں کا کھوج لگا لیا گیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 ستمبر 2015 ء) 18 برس بعد حکیم سعید کے قاتلوں کو پناہ دینے والوں کا کھوج لگا لیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی جاوید چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ معروف سماجی شخصیت کے 18 سال ہونے والے قتل کے کیس کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جاوید چوہدری کے مطابق کراچی میں چل رہے آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار کے پکڑے جانے والے ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ لیاری گینگ وار کے زخمیوں کا علاج آصف زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم کے ہسپتال میں ہوتا تھا جبکہ 18 سال قبل حکیم سعید کے قاتلوں کو بھی ڈاکٹر عاصم کے ہسپتال میں ہی پناہ دی گئی تھی۔

جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کروانے میں سب سے اہم کردار لندن میں ایم کیو ایم سے منسلک سرفراز مرچنٹ نے ادا کیا ہے۔