رائے ونڈ، پولیس لاکھ کوششوں کے باوجود بیسیوں قحبہ خانوں کو بند کرانے میں ناکام
اے ایس پی شاہنواز چاچڑ اور ایس ایچ او چودھری سرور کی برائی پھیلانے کے مراکز کے خلاف سخت کارروائی کی پھر یقین دھانی
ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:53
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) سٹی پولیس لاکھ کوششوں کے باوجود رائے ونڈ میں قائم بیسیوں قحبہ خانوں کو بند کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔فحاشی کے مراکز پر آئے روز جوڑوں کو رنگ رلیاں مناتے دھرلیا جاتا ہے ۔تتلیوں اور تماش بینوں،نائیکاؤں اور دلالوں کے خلاف لاتعداد مقدمات درج کرنے کے باوجود مکروہ دھندہ بند نہیں ہوسکا ۔
ڈ ی آئی جی آپریشن لاہور نے خفیہ اداروں اور ذرائع سے ملنے والی رپورٹ پر مقامی پولیس کو قحبہ خانوں کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا ہے ۔اعلیٰ پولیس حکام کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق رائے ونڈ کا سب سے بدنام کوٹھی خانہ تھانہ سے چند قدم کے فاصلے پر نسرین بائی کا ہے جہاں نجمہ نامی نائیکہ سپروائزر کا کام کرتی ہے ۔(جاری ہے)
کوٹھی خانے میں پتوکی ،قصور ،ساہیوال ،ملتان ،لاہور اور رائے ونڈ کے گردو نواح سے دھندہ کرنے والی ہر عمر کی خوبصورت لڑکیوں کا سٹاک موجود ہوتا ہے ۔
موقعہ پر گناہ کا ریٹ فی گھنٹہ تین ہزار تک ون ٹوون ہے جبکہ پوری نائٹ کیلئے چار تتلیوں کوڈبل تماش بینوں کے ساتھ بھیجنے کی فیس دس سے بیس ہزار تک لی جاتی ہے ۔انڈین ہیروئینز سے ملتی جلتی شکل والی حسیناؤں کی بکنگ کے ریٹ بڑے شہروں جیسے ہیں ۔مبینہ طور پر نائیکہ نسرین صادق کو مجازپولیس افسروں کی آشیرباد حاصل ہے ۔ اس بارے مقامی پولیس کہتی ہے کہ اس نے کئی بار نسرین کے قحبہ خانے پر اشتہاریوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں کئی بار جوڑوں کو رنگ رلیاں مناتے دھرلیا گیا ۔ہر بار نسرین نے دھندہ چھوڑنے کی قسمیں اٹھائیں لیکن شائد عادی تماش بین اسے گناہ کی دلدل سے نکلنے نہیں دیتے ۔نسرین کے کوٹھی خانے کے علاوہ بھی شہر کے مختلف علاقوں سندر روڈ ،مانگا روڈ ،بستی امین پورہ ،جناح آبادی ،ریلوے کالونی ،مدینہ ہومز سوسائٹی اور رائے ونڈ خورد میں جابجا فحاشی کے مراکز قائم ہیں ۔مانگا روڈ پر لاہوری ،صادق گجری ،نسیم عرف چھیمو وغیرہ نے مختلف محلوں میں بازار حسن کی طرز پر جسم فروشی کی منڈیاں لگا رکھی ہیں جہاں دھڑیوں پر بیٹھی لڑکیاں آنے جانے نوجوانوں والوں کو سرعام دعوت گناہ دیتی نظر آتی ہیں ۔مانگا روڈ پر ایک معروف پرنٹنگ پریس کے قریب ایک پولیس اہلکار کی سرپرستی میں قحبہ خانہ چل رہا ہے ،یہاں بھی دن رات جشن کا سماں رہتا ہے ۔پانی والی ٹینکی رائے ونڈ پنڈ کے قریب غیر مقامی فیشن ایبل ماں بیٹیوں نے گھر میں نودولتیوں کو شادی کرانے کی آڑ میں لوٹنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ،جبکہ اندر کھاتے نسرین والا کام شروع ہے ۔رائے ونڈ میں مختلف جگہوں پر عرصہ دراز سے جو قحبہ خانے چل رہیں ان میں سے صرف چند وہی قحبہ خانے بند ہوئے ہیں جن کی نائیکاؤں کی اللہ کی طرف سے سانسیں ہی بند ہوگئیں ۔وگرنہ شائد وہ بھی کھلے رہتے ۔اکثر قحبہ خانوں کو مختلف تھانوں کے پولیس اہلکاروں کی سپورٹ حاصل ہے بلکہ کئی تو باقاعدہ اس برے کام میں حصہ دار ہیں اور قحبہ خانہ کو کاروبار کا درجہ دے رکھا ہے ۔کئی پولیس ملازمین چھاپہ مارنے کی آڑ میں اپنا حصہ بھی ڈال جاتے ہیں کیونکہ یہاں کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں ۔وہ اہل علاقہ شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں جن کے بچے قحبہ خانوں پر راتیں گزارتے ہیں اور وہ بدنامی کے خوف سے کھل کر بات بھی نہیں کرسکتے اوریہی وجہ قحبہ خانوں کے فروغ کا سبب ہے ۔اے ایس پی شاہنواز چاچڑ اور ایس ایچ او چودھری سرور نے ایک بارپھربرائی پھیلانے کے مراکز کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دھانی کروائی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.