جمائمہ کا ریحام خان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ۔۔۔بھابھی کا موقف سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:54

جمائمہ کا ریحام خان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ۔۔۔بھابھی کا موقف سامنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 ستمبر 2015 ء) : جمائمہ کے ریحام خان کے خلاف منفی پراپیگنڈے کی متعدد خبریں سرگرم تھیں ، جس پر برطانوی اخبار ڈیلی میل نے بھی ایک رپورٹ شائع کی جس میں انہوں نے ریحام خان کے ایک کزن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ریحام خان کے کزن نے الزام عائد کیا ہے کہ جمائمہ ریحام خان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کر رہی ہیں.

(جاری ہے)

جس پر پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اس الزام کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ جمائمہ ایسا ہرگز نہیں کر سکتیں. تاہم اب ریحام خان کا بھی اس حوالے سے موقف سامنے آیا ہے . ریحام خان کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کا کام ہی افواہیں چھاپنا ہے، انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں میرا کوئی کزن نہی ہے جو یہ الزام عائد کرے گا. ریحام خان نے مزید کیا کہا آپ بھی سنئیے:

متعلقہ عنوان :