ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری، ڈی جی رینجرز، دیگر مدعا علیہان کو نوٹس

جمعہ 4 ستمبر 2015 22:12

ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری، ڈی جی رینجرز، دیگر مدعا علیہان کو نوٹس

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کے خلاف انکی اہلیہ کی درخواست پر ڈی جی رینجرز اور دیگر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ رینجرز کو کراچی میں پولیس کی معاونت کیلئے تعینات کیا گیا تھا اسے گرفتاری اور تفتیش کا اختیار نہیں ہے۔ کرپشن کی تفتیش کیلئے نیب کا ادارہ موجود ہے۔ عدالت سے دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری اور نوے روزہ تحویل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ڈی جی رینجرز اور دیگر مدعا علیہان کو پندرہ ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دئیے۔

متعلقہ عنوان :