مضر صحت گوشت کے استعمال کی باز گشت، ڈپٹی کمشنر گلگت بلتستان کا معروف شنگریلا ہوٹل پر چھاپہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 ستمبر 2015 21:25

مضر صحت گوشت کے استعمال کی باز گشت، ڈپٹی کمشنر گلگت بلتستان کا معروف ..

گلگت بلتستان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 ستمبر 2015 ء) مضر صحت گوشت کے استعمال کی باز گشت پر ڈپٹی کمشنر گلگت بلتستان نے معروف شنگریلا ہوٹل پر چھاپہ مارا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسکردو کےمعروف شنگریلا ہوٹل میں مضر صحت گوشت کے استعمال کی باز گشت پر ڈپٹی کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ چھاپے کے دوران ہوٹل سے مرے ہوئے چوہے، مضر صحت گوشت اور باسی سبزیاں برآمد ہوئیں۔ چھاپہ مارنے پر ہوٹل مالک کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو دھمکیاں دی گئیں کہ وزیراعظم سے کہہ کر ان کا تبادلہ کروا دیا جائے گا۔