ایران کی تین روزہ فوجی مشقیں اختتام پذیر، اسٹریٹ وار، میزائل تجربات

50ہزارفوجیوں کو ممکنہ اندرونی خلفشار سے نمٹنے کے طریقے سیکھائے گئے

جمعہ 4 ستمبر 2015 21:11

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) ایران کے پاسداران انقلاب کے زیرانتظام باسیج ملیشیا اور پاپولر موبلائیزیشن یونٹوں کے اشتراک سے تازہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔ ان مشقوں میں بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے ساتھ ساتھ کسی بھی ممکنہ اندرونی خلفشار سے نمٹنے کے لیے سڑکوں، گلیوں اور محلوں میں لڑائی کے طریقے سکھائے جا رے ہیں۔ تہران میں جاری ان فوجی مشقوں کی نگرانی اور کمان فوج کے اعلیٰ عہدیدار کررہے ہیں اور فوجی مشقوں میں 50 ہزار سے زاید اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

"سحام نیو" کے مطابق باسیج ملیشیا نے فوجی مشقوں کے دوران تہران میں مختلف مقامات پر ہنگامی ناکے لگا کر شہریوں کی اندھا دھند تلاشی لینے اور ان میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا کرنے کے تجربات کیے ہیں۔رکن پارلیمنٹ محمد کوثری نے ایک بیان میں کہاکہ فوجی مشقوں کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ پاسداران انقلاب اور اس کے زیرانتظام سرکاری اور نیم سرکاری ملیشیا رہبر اعلیٰ آیت اﷲ علی خامنہ ای کی ہدایت پر زمین پر ہر قسم کی بدنظمی کو فرو کرنے اور کم سے کم وقت میں امن وامان قائم کرنے کی بھرپورصلاحیت سے مالا مال ہے۔بدھ سے وسطی تہران کے "ولایت بوستان" کیمپ میں ہونے والی مشقیں جمعہ کو اختتام پذیر ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :