خیبرپختونخوا پولیس کے مثالی فورس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
شہری کوگھر کے اندر قتل کرکے اسے پولیس مقابلہ قراردیدیا،پولیس کی زیادتی پر اعلی حکام خاموش معطل ایس ایچ او اعجاز خان کیخلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود بھی کاروائی نہیں کی گئی،اہل خانہ پشاور پولیس بالخصوص اور صوبے کے دیگر اضلاع میں تعینات پولیس افسران علاقہ کے سرمایہ داروں کیلئے کئی قسم کے ناجائز کاموں میں ملوث ہیں
جمعہ 4 ستمبر 2015 20:54
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) خیبرپختونخوا پولیس کے مثالی فورس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،شہری کوگھر کے اندر قتل کرکے اسے پولیس مقابلہ قراردیدیا،پہلے سے معطل ایس ایچ او نے ٰظلم اورغیرقانونی کام بھی کیا تاہم ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی ،صوبائی حکومت اورمحکمہ پولیس نے تمام ترواقعہ پر مکمل خاموشی اختیارکرلی ہے۔
پشاورکے علاقہ ارمڑمیں پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے شخص اسلم نیاز کے گھر والوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور واقعہ میں ملوث ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے،دوروز قبل ارمڑ پایان میں پولیس کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے اسلم خان کے رشتہ داروں کو تاحال انصاف نہ مل سکا اور متعلقہ معطل شدہ ایس ایچ او اعجاز خان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود بھی کاروائی نہیں کی گئی، اسلم نیاز کے گھر والوں کا کہناہے کہ پولیس افسران کی جانب سے ان کے بیٹے پر اشتہاری ملزم ہونے کاالزام سراسر بے بنیاد ہے پولیس واقعہ کی شفاف تحقیقات کروائے ،، انہوں نے صوبائی حکومت اورآئی جی ناصر خان دورانی سے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور واقعہ میں ملوث ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.