برطانوی وزیر اعظم نے ہزاروں شامی پناہ گزینوں کو ملک میں پناہ دینے کا اعلان کردیا
محمد علی جمعہ 4 ستمبر 2015 19:40
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 ستمبر 2015 ء) برطانوی وزیر اعظم نے ہزاروں شامی پناہ گزینوں کو ملک میں پناہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے شامی پناہ گزینوں کو ملک میں پناہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ا س سے قبل انہوں نے مزید تارکین وطن کو ملک میں پناہ دینے سے انکار کردیا تھا تاہم گزشتہ دنوں سمندر کنارے 3 سالہ شامی بچے کی تصویر اور سمندر کے ذریعے یورپ آنے والے شامی، عراقی، اور لیبیائی باشندوں کی افسوس ناک خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد برطانوی وزیراعظم نے اپنا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔
اس حوالے سے پرڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ اس بحران کی شدت اور لوگوں کی تکالیف کو دیکھتےہوئے تارکین وطن کے لئے پہلے سے موجود اسکیموں میں ہزاروں شامی باشندوں کو بھی پناہ دی جائے گی۔ برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ داعش کی سرگرمیوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا ان کی اخلاقی ذمے داری بنتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
تیسری بار اقتدار میں آنے کیلئے مودی کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج پرگوگل کے 20 ملازمین فارغ
-
غزہ میں اجتماعی قبریں اسرائیل کا سنگین جنگی جرم،لوگوں کی برہنہ لاشیں ملی ہیں،اقوام متحدہ
-
مزید چار ایرانی افراد و اداروں پر امریکی پابندیاں عائد
-
روس کے نائب وزیردفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
-
نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ،فورا عہدہ چھوڑ دیں،نینسی پیلوسی
-
سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی قابض ریاست کے جنگی جرائم کی شدید مذمت
-
امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.