سرگودھا : ائیر چیف مارشل سہیل امان نے بھارت کو تنبیہہ کر ڈالی۔

اگر جارحیت کی گئی تو 1965 کی طرح سبق سکھا دیں گے۔ سہیل امان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 ستمبر 2015 14:34

سرگودھا : ائیر چیف  مارشل سہیل امان نے بھارت کو تنبیہہ کر ڈالی۔

سر گودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 ستمبر 2015 ء) : ایئرچیف مارشل سہیل امان نے ہمسایہ ملک بھارت کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے اگر جارحیت مسلط کی گئی تو 1965ء کی طرح سبق سکھا دیں گے، لیکن دشمن کے مذموم مقاصد پورے نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں پا ک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے یاد گارشہداء کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر دم تیار ہے،پاکستان کی فضائیہ دنیا کے کسی ملک کی فضائیہ سے کم نہیں ہے۔سہیل امان کا کہناتھا کہ دشمن جانتاہے کہ اس کے مذموم مقاصد پورے نہیں ہوں گے اگر جارحیت مسلط کی گئی تو 1965ء کی طرح سبق سکھا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :