چین نے اپنی مسلح افواج کی تعداد میں 3 لاکھ فوجیوں کی کمی کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 ستمبر 2015 00:19

چین نے اپنی مسلح افواج کی تعداد میں 3 لاکھ فوجیوں کی کمی کا اعلان کردیا
بیجنگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 ستمبر 2015 ء) چین نے اپنی مسلح افواج کی تعداد میں 3 لاکھ فوجیوں کی کمی کا اعلان کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں دوسری عالمی جنگ میں جاپان کی شکست کے ستر سال پورے ہونے کے موقع پر منعقدہ پریڈ سے خطاب میں چین کے صدر شی جین پنگ نے ملک کی مسلح افواج کی تعداد میں تین لاکھ کی کمی کا اعلان کیا۔ چینی صدر نے کہا ہے کہ''چین کے کوئی توسیع پسندانہ عزائم نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

جنگ کے تجربے نے لوگوں میں امن کی قدرواہمیت اور بڑھا دی ہے، چین ماضی میں خود جھیلے گئے المیوں کو دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کبھی نہیں کرے گا''۔ چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ''تئیس لاکھ فوجیوں پر مشتمل چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی تعداد میں تین لاکھ کی کمی کی جائے گی اور اس کو بیس لاکھ کے لگ بھگ کیا جائے گا''۔ تاہم واضح رہے کہ تعداد میں اس کمی کے باوجود چینی فوج بدستور دنیا کی سب سے بڑی فوج رہے گی۔

متعلقہ عنوان :