سیکرٹری بلدیات کا پشاور میں نکاس سکیموں کا اچانک معائنہ

جمعرات 3 ستمبر 2015 23:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) خیبرپختونخوا کے سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی سید جمال الدین شا ہ نے پشاور شہر میں نکاس کی مختلف سکیموں پر جاری کام کا اچانک معائنہ کیا اور ان پر ہونیوالی پیشرفت سے اگاہی حاصل کی انہوں نے میونسپل سروسز پروگرام کے تحت شہر کی مختلف یونین کونسلوں میں نالوں کے ترقیاتی کام اور حفظان صحت کی سکیموں کا معائنہ بھی کیا جبکہ یو سی تین، چار، سات اور آٹھ میں نکاسی آب کا نظام زیادہ بہتر بنانے کی ہدایت کی سیکرٹری بلدیات نے جی ٹی روڈ پر ٹرنک ڈرین سیور ج سکیم کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ شہر کے نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی نکلنے کا انحصار اسی سکیم پر ہے جسے شبانہ روز کام کرکے مکمل کرنا ضروری ہے انہوں نے پراجیکٹ کے تحت نکاس کے بڑے پائپ تیار کرنے والی فیکٹری کا معائنہ بھی کیا جبکہ میونسپل سروسز پروگرام کے ڈائریکٹر عطاء الرحمان نے انہیں شہر میں نکام کی تمام سکیموں کی تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ترقیاتی منصوبہ بندی میں آئندہ دس برس کے نکاس اور حفظان صحت کی ضروریات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جمال الدین شا ہ نے سکیموں کی بروقت اور معیاری تکمیل کا ہر قیمت پر خیال رکھنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :