برطانیہ میں 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر دبئی بھاگنے کی کوشش میں پاکستانی شخص گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 ستمبر 2015 21:37

برطانیہ میں 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر دبئی بھاگنے کی کوشش ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 ستمبر 2015 ء) برطانیہ میں 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر دبئی بھاگنے کی کوشش میں پاکستانی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک 18 سالہ لڑکی کو دو دفعہ جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے جرم میں 19 سالہ پاکستانی میاں مجاہد علی شاہد کو انگلینڈ میں 30 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم وہ پہلے سکاٹ لینڈ اور پھر آئرلینڈ فرارہوگیا تھا۔ آئرلینڈ نیشنل پولیس سروس نے مجرم کو پیر کے روز اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ایک اماراتی پرواز کے ذریعے دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :