کراچی : ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری ، پارٹی رہنماوں نے آصف زرداری کو وطن واپسی سے روک دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 13:36

کراچی : ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری ، پارٹی رہنماوں نے آصف زرداری کو وطن واپسی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 03 ستمبر 2015 ء) : ذرائع کے توسط سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم حیسن آصف زرداری کے کہنے پر پاکستان آئے، ان کو پتہ تھا کہ کچھ ہونے والا ہے اسی لئے وہ ملک واپس آنے میں ہچکچا رہے تھے۔البتہ ڈاکٹر عاصم کو اطلاعات تھیں کہ کچھ ادارے ان کے بارے میں معلومات اکٹھی کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پاکستان ابھی نہیں جانا چاہتا مگر آصف زراداری نے کہا کہ پاکستان آ جاؤ، فریال تالپور بھی پاکستان میں موجود ہیں، وہ سب سنبھال لیں گی۔

تاہم ڈاکٹر عاصم حیسن کی گرفتاری کے بعدپارٹی رہنماوں نے آصف علی زرداری کو پاکستان نہ آنے کا مشورہ دیا ہے۔ڈاکٹر عاصم کی پاکستان آًمد سے قبل آصف زرداری سے لندن میں فون پر بات ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم حسین بدظن تھے، پاکستان نہیں آنا چاہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم زبردستی پاکستان آئے حالانکہ ان کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں تھی۔ واضح رہے کہ حساس اداروں نے ڈاکٹر عاصم حسین کو ان کے دفتر سے گرفتار کرنے کے بعد رینجرز کے حوالے کر دیا تھا ، ڈاکٹر عاصم حسین عدالت سے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں ہیں . ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین سے دوران تفتیش بڑے انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے جس سے پیپلز پارٹی کی قیادت سر جوڑے بیٹھی ہے یاد رہے کہ سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو سابق صدر آصف علی زرداری کا خاص ساتھی گردانا جاتا تھا.