کراچی : ڈاکٹرز نے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو گھر جانےکی اجازت دے دی، رشید گوڈیل کا انکار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 12:17

کراچی : ڈاکٹرز نے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو گھر جانےکی اجازت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 ستمبر 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو ڈاکٹروں نے صحت میں خاصی بہتری آنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی ہےجسے رشید گو ڈیل نے مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

لیاقت نیشنل اسپتال کے میڈیکل پینل کے ذرائع کے مطابق رشید گوڈیل کی حالت میں اب بہتری آرہی ہے ۔جس پر 18 رکنی میڈیکل پینل نے رشید گوڈیل کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔ البتہ رشیدگوڈیل نے گھر جانے سے انکار کردیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ رشید گو ڈیل نے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر گھر جانے ستے انکار کردیا ہے ۔تاہم موجودہ حالت میں ڈاکٹروں نے پھیپھڑے میں گولی پھنسی ہونے کے باعث فوری طور پر ہوائی سفر کرنے سے منع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :