ایم کیو ایم کے حکومت سے مذاکرات ناکام ، استعفے فوری منظور کیے جائیں، ایم کیو ایم کے رہنماوں کا مطالبہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 10:40

ایم کیو ایم کے حکومت سے مذاکرات ناکام ، استعفے فوری منظور کیے جائیں، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 ستمبر 2015ء) : ایم کیو ایم کے حکومت سے مذاکرات ختم ہونے کے بعد متحدہ رہنماؤں نے استعفوں کی فوری منظوری کا مطالبہ کر دیا. تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے اسلام آبا دمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مجبور ہوکر مذاکرات ختم کررہے ہیں،استعفے فوری منظور کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ماورائے عدالت کارروائیاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، ہم نے ہر دروازے پر دستک دی مگر کوئی داد رسی نہیں ہوئی۔ایم کیو ایم نے حکومتی ٹیم سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑمیں ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، سیاسی اور فلاحی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی ہے۔

(جاری ہے)

کارکنوں کو بازیاب کرانے کے لیے اقدامات نہیں کیے جارہےہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ بےبنیادالزامات کےذریعےایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیاجارہااورسیاسی طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کارکن الطاف حسین کو سننا چاہتے ہیں، الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی ختم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آئینی اور قانونی معاملات اٹھائےہیں، ہمارے مطالبات پر اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی لہٰذا مذاکرات کو آگے بڑھانا بے سود ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کی فلاحی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی ختم کی جائے۔