بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش

بدھ 2 ستمبر 2015 23:47

مظفر آباد/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2ستمبر۔2015ء) بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولاکوٹ کے قریب بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی ، پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں۔

(جاری ہے)

بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے بدھ کو راولاکوٹ کے قریب بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی جس کی وجہ سے سرحدی دیہات میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کردیں۔

متعلقہ عنوان :