ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، زیر زمین اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ ، طیارہ شکن توپیں اور خودکش جیکٹس برآمد
بدھ 2 ستمبر 2015 23:25
راولپنڈی/ ژوب/ چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2ستمبر۔2015ء) ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا،بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں، طیارہ شکن توپیں اور خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں ۔
(جاری ہے)
بدھ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے زیر زمین اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا جبکہ اسی دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں بھی برآمد کرلی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحہ میں اینٹی ایئرکرافٹ گنز اور خود کش جیکٹس شامل ہیں،ژوب میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور برآمد ہونے والے اسلحہ میں طیارہ شکن توپیں بھی شامل ہیں۔دریں اثناء چمن کے علاقے رحمان کول میں فرنٹیئر کور اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ بنانے والی فیکٹری پکڑلی ،بھاری مقدار میں خودکش جیکٹس، راکٹ اور آئی ای ڈیز برآمد کرلی گئیں تاہم گوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.