آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے ریٹائرڈ لیفٹینٹ کرنل ظفر عباسی کی ملک کیلئے دی گئی قربانی کی عظیم داستان

muhammad ali محمد علی بدھ 2 ستمبر 2015 22:52

آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے ریٹائرڈ لیفٹینٹ کرنل ظفر عباسی کی ملک ..
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 ستمبر 2015 ء) آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے ریٹائرڈ لیفٹینٹ کرنل ظفر عباسی کی ملک کیلئے دی گئی قربانی کی عظیم داستان سے قوم آج تک ناواقف ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے ریٹائرڈ فوجی افسران کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں ایک ایسے عظیم فوجی افسر ریٹائرڈ لیفٹینٹ کرنل ظفر عباسی بھی موجود تھے جن کی داستان سے قوم آج تک ناواقف ہے۔ ریٹائرڈ لیفٹینٹ کرنل ظفر عباسی نے 1984 میں سیاچن کے محاذ پر تن تنہا بھارتی فوج کے قبضے سے ایک اہم چوٹی چھڑوائی تھی۔ ریٹائرڈ لیفٹینٹ کرنل ظفر عباسی کی کہانی سے ہی متاثر ہو کر مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل ایلفا براوو چارلی میں کیپٹن کاشف کا کردار تخلیق کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :