رینجرز کی مدد سے واجبات کی 100فیصد وصولی یقینی بنائی جائے اور بجلی چوروں کا خاتمہ کیا جائے ،تمام لائن لاسسز کو کنٹرول کیا جائے، وزیر مملکت پانی وبجلی
ایک ماہ میں موبائل میٹر ریڈنگ کا عمل مکمل کیا جائے، بجلی کے بل کی تاریخ ادائیگی کے 7دن بعد نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے جائیں افسران کا خراب کارکردگی پر حیسکو سے کسی اور کمپنی تبادلہ کردیا جائیگا کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، خواتین کو میٹر ریڈنگ کے شعبہ میں بھرتی کیا جائے،عابد شیرعلی
بدھ 2 ستمبر 2015 22:33
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ رینجرز کی مدد سے واجبات کی 100فیصد وصولی یقینی بنائی جائے اور بجلی چوروں کا خاتمہ کیا جائے ،تمام لائن لاسسز کو کنٹرول کیا جائے ایک ماہ میں موبائل میٹر ریڈنگ کا عمل مکمل کیا جائے، بجلی کے بل کی تاریخ ادائیگی کے 7دن بعد نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے جائیں اور مکمل وصولی کرکے ہی کنکشن بحال کیئے جائیں، سندھ حکومت بھی کرنٹ بل ادا نہ کرے تو صوباء محکموں کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں، افسران کا خراب کارکردگی پر حیسکو سے کسی اور کمپنی تبادلہ کردیا جائے گا کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، خواتین کو میٹر ریڈنگ کے شعبہ میں بھرتی کیا جائے۔
وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے حیسکو حیدرآباد کا دورہ کیا اور افسران کے اجلاس کی صدارت کی، ان کے ساتھ مینجنگ ڈائریکٹر پیپکو عمر رسول بھی موجود تھے، حیسکو چیف محمد سلیم جاٹ نے انہیں حیسکو کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ حیسکو کے 60 ارب 65 کروڑ کے بقایاجات ہیں، روایت کے خلاف اس مرتبہ عابد شیر علی نے صحافیوں سے ملاقات نہیں کی اور خاموشی سے آ کر چلے گئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.