ایران میں مکمل حجاب نہ کرنے والی خواتین ڈرائیورز پر جرمانہ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 2 ستمبر 2015 21:54

ایران میں مکمل حجاب نہ کرنے والی خواتین ڈرائیورز پر جرمانہ کرنے کا ..
تہران(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 ستمبر 2015 ء) ایران میں مکمل حجاب نہ کرنے والی خواتین ڈرائیورز پر جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس کی جانب سے مکمل حجاب نہ کرنے والی خواتین ڈرائیورز پر جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تہران ٹریفک پولیس کے انچارج جنرل تیمور حسینی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جو خواتین ڈرائیورز حجاب پہننے کے قانون پر عمل درآمد نہیں کریں گی ان کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔یاد رہے کہ ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد سے ایران بھر میں خواتین پر گھر سے بنا حجاب باہر نکلنے پر پابندی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :