ایف آئی اے نے فیس بک پر لڑکیوں کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 2 ستمبر 2015 21:24

ایف آئی اے نے فیس بک پر لڑکیوں کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے سماجی ویب سائٹ فیس بک پر لڑکیوں کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم فرقان اسلم عرف ٹائیگر میمن کو گرفتار کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق بدھ کوایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے جوڑیا بازار میں کارروائی کرتے ہوئے فرقان اسلم نامی شخص کو حراست میں لے لیا ہے، فرقان اسلم سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر ٹائیگر میمن کے نام سے لڑکیوں کو قتل کی دھمکیاں دیتا تھا،ایف آئی اے حکام کے مطابق فرقان اسلم عرف ٹائیگر میمن کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ اس سے تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :