راولپنڈی : فوجی عدالتوں سے 5 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی ، آرمی چیف نے توثیق کر دی۔ڈی جی آئی ایس پی آر
سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 16:32
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) : ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوجی عدالتوں میں 5 دہشت گردوں کو سزائے موت جبکہ ایک دہشت گرد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے. آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں کی سزاؤں کی توثیق کر دی ہے.
(جاری ہے)
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے دہشتگرد لاہور میں ایڈووکیٹ کے قتل، گڈ اپ کراچی میں پولیس افسران کے قتل، سیالکوٹ میں فرقہ ورانہ قتل، بنوں میں جیل توڑنے ،خیبر ایجنسی میں گرلز اسکول پر حملے کرنے سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں جبکہ عمر قید کی سزا پانے والے دہشت گرد قاری امین شاہ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ، جبکہ مجرم ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا امین شاہ خیبر پختونخواہ میں لڑکیوں کے اسکول پر حملے سمیت دیگر جرائم میں بھی ملوث رہا ہے.
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سزائے موت پانے والے مجرم طاہر کو بنوں میں جیل توڑنے ، مجرم فتح خان کو خاصہ دار اور شہریوں کے قتل ، مجرم صابر شاہ کو لاہور کے ارشد علی ایڈووکیٹ کے قتل، مجرم عثمان کو کوئٹہ میں فرقہ ورانہ قتل جبکہ مجرم اسد علی عرف بھائی جان ، جس کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے ، کو کراچی میں ڈی ایس پی کمال منگرو ااور دیگر پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے جبکہ اسد علی بارود بنانے کا مہر ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.