پنجاب ریونیو اتھارٹی نے گزشتہ ماہ 4.4ارب سے زائد ریونیو ہدف حاصل کر لیا،،گزشتہ برس اگست 2014ء کی نسبت ۱گست 2015ء میں 778ملین روپے زائد ریونیو حاصل کیا گیا

منگل 1 ستمبر 2015 23:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1ستمبر۔2015ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے گزشتہ ماہ اگست کے دوران 4.4ارب روپے سے زائد کا قابل ذکر ریونیو ہدف حاصل کیا۔ گزشتہ سال اگست 2014ء کی نسبت اگست 2015ء میں 778ملین روپے زائد ریونیو حاصل کیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ودہولڈنگ ٹیکس سمیت مختلف مدات میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کنسٹرکشن سروسز‘ ٹریول ایجنٹس‘ مین پاور سپلائیز‘ سافٹ ویئر اور آئی ٹی بیس سسٹم ڈویلپمنٹ کنسلٹنٹس‘ کارگو سروسز‘ آٹوورکشاپ‘ کارڈیلر‘ لیبارٹریز اور فیشن ڈیزائنرز سے ٹیکس ریونیو حاصل کیا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریونیو ہدف میں اضافے کے لئے مختلف ذرائع اختیار کئے گئے اور تمام تر کاوشوں کا رخ ریونیو کے حصول کی طرف رہا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی انتظامیہ کی طرف سے موثر نگرانی اور مشترکہ ٹیم ورک کے نتیجے میں ریونیو ہدف کو 3.7ارب سے 4.4ارب تک بڑھانا ممکن ہوا اور ریونیو ہدف میں اضافے کا سلسلہ آئندہ ماہ میں بھی برقرار رہے گا۔

متعلقہ عنوان :