کراچی : سیلز ٹیکس کے خلاف آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے مللک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 14:27

کراچی : سیلز ٹیکس کے خلاف آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے مللک گیر ہڑتال کا ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : سیلز ٹیکس کے خلاف آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ملگ گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے چیئر مین اکرم درانی نے بتایا کہ تمام آئل ڈپو اور ریفائنری سے تیل کی ترسیل بند کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث پاور پلانٹس، آئل ڈپو اور پیٹرول پمپس پر ایندھن کی قلت کا خدشہ ہے۔
ٹینکرز مالکان نے ٹیکس ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے خدمات پر لگا ئے گئے 16 فیصد ٹیکس کی واپسی تک ہڑتال جار ی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :