زرداری کی دھمکیاں صرف گیدڑ بھبکیاں ہیں ،ذوالفقار مرزا

پیر 31 اگست 2015 23:16

زرداری کی دھمکیاں صرف گیدڑ بھبکیاں ہیں ،ذوالفقار مرزا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ کرپشن کے بادشاہ کے خلاف ان کی جنگ جاری ہے اور وہ اب بیانات کے بجائے سڑکوں پر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور خورشید شاہ جو دھمکیاں دے رہے ہیں، ان میں کوئی جان نہیں، یہ صرف گیدڑ بھبکیاں ہیں۔