ضروری ہوگیاہے اسلام کو دنیا کے سامنے حقیقی شکل میں پیش کیاجائے،مودی

ہم کسی بھی فرقے کو کیوں نہ مانتے ہوں لیکن صوفی روایت کو سمجھنا چاہئے ، خطاب

پیر 31 اگست 2015 21:56

ضروری ہوگیاہے اسلام کو دنیا کے سامنے حقیقی شکل میں پیش کیاجائے،مودی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے کہاہے کہ دنیاکے سامنے اسلام کو حقیقی شکل میں پیش کرنا ضروری ہوگیاہے،امید ہے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراداس بات کو سمجھیں گے،بھارتی اخبارکے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے کہاکہ کچھ دن پہلے مجھے صوفی روایت کے دانشوروں سے ملنے اوران کی باتیں سننے کا موقع ملا ان کے تجربے،ان کی باتیں ان کے الفاظ کا انتخاب،ان کے بات چیت کا طریقہ،صوفی روایت کی سخاوت ،ثقافت کو ظاہر کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ میں دوسروں کو بھی کہتا ہوں کہ ہم کسی بھی فرقے کو کیوں نہ مانتے ہوں لیکن صوفی روایت کو سسمجھناچاہیے،انہوں نے کہا کہ صوفی منتوں کی طرف سے پیش نظریات ہندوستانی اقدارکا لازمی حصہ ہیں لیکن انتہاپسندفانہ طاقیں انہیں کمزورکرنے کی کوششیں کررہی ہیں لیکن ہم ان کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :