سیالکوٹ ،بھارتی گولاباری سے متاثرہ رہائشیوں کی آرمی چیف سے رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ، محفوظ جگہ پر پانچ پانچ مرلہ کے پلاٹ دئے جائیں تا کہ آئے روز جو بھارتی گولا باری سے قیمتی جانوں کے ضیاع سے محفوظ رہا جاسکے، اختر اعوان

اتوار 30 اگست 2015 21:16

سیالکوٹ ،بھارتی گولاباری سے متاثرہ رہائشیوں کی آرمی چیف سے رینجرز ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30اگست۔2015ء) بھارتی گولاباری سے متاثرہ گاوں کندن پور رہاشیوں ملک محمد اختر اعوان نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی اور بھارتی بربریت بارے بتایا انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ جو دیہات زیرو پوائینٹ پر ہیں انکے رہاشیوں کو باڈر سے محفوظ جگہ پر پانچ پانچ مرلہ کے پلاٹ دئے جائیں تا کہ آئے روز جو بھارتی گولا باری سے قیمتی جانوں کا ضیا ہوتا ہے ہے اس سے محفوظ رہا جاسکے انہوں نے بتایا کہ ہم با حوصلہ لوگ ہیں 1965اور1971کی جنگوں میں پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑائی میں حصہ لیا ملک اختر نے آرمی چیف کو بتایا کی گزشتہ 17سالوں کے دوران یہ پہلی بار ہوا ہے کہ یہ گاوں بھارتی جاریت کا شکار ہوا ایک ھی گاوں سے آٹھ افراد شہید ہوئے جس پر جنرل راحیل شریف نے متاثرہ دیات کے افراد کے مطالبات پر غور کرنے کا وعدہ کیا اور انکی بہادری اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا

متعلقہ عنوان :