مبینہ طور پر ”را “ کا ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار سابق پولیس اہلکار کی نشاندہی پر سرحدی علاقے سے مزید 4 افراد گرفتار ،فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں کی کامیاب کارروائی3 مبینہ دہشتگردوں سمیت6 مشکوک افراد گرفتار
اتوار 30 اگست 2015 20:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) مبینہ طور پر ”را “ کا ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار سابق پولیس اہلکار کی نشاندہی پر حساس اداروں نے واہگہ کے علاقے میں کارروائی کر کے چار افراد کو حراست میں لے لیا ۔ جبکہ فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کر کے تین مبینہ دہشتگردوں سمیت چھ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ”را “ کا ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار سابق پولیس اہلکار الیاس عرف پرویز سے تفتیش میں ا ہم پیشرفت ہوئی ہے جس پر حساس اداروں نے سرحدی علاقہ بھسیم میں کارروائی کرتے ہوئے مزید چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور انہیں مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا ہے۔(جاری ہے)
دوسری طرف فیصل آباد میں حساس اداروں اور پولیس کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے کے دوران تین مبینہ دہشتگردوں سمیت چھ مشکوک افراد کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔
حساس اداروں سمیت پولیس کی مختلف ٹیموں نے دہشتگردوں کی موجودگی میں چنیوٹی بازار سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔ اس دوران تین مبینہ دہشتگردوں سمیت چھ مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جنہیں تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے تینوں دہشتگرد وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے اور وزیرستان میں آپریشن کے دوران بھاگ کر فیصل آباد میں قیام پذیر تھے ۔مزید اہم خبریں
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،زاہد حامد
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.