وسیم اکرم نے گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو معاف کردیا، میں معاف کرنے اور آگے بڑھنے پر یقین رکھتا ہوں اور دنیا میں کہیں اورنہیں صرف پاکستان میں رہنا چاہتا ہوں، وسیم اکرم ،وسیم اکر م کی 2شرائط مانتے ہوئے ملزم عامر رحمان کا اسلحہ لائسنز منسوخ کرنے کا لیٹر بھی جاری کردیا گیا
اتوار 30 اگست 2015 20:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزم میجر ریٹائر عامر رحمان کو معاف کردیا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑی پرفائرنگ کرنے والے میجر(ر) عامر رحمان نے انہیں معافی کا میسج کیا جس پر انہوں نے اسے معاف کردیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ میں معاف کرنے اور آگے بڑھنے پر یقین رکھتا ہوں اور دنیا میں کہیں اور نہیں صرف پاکستان میں رہنا چاہتا ہوں، پاکستان میرا ملک ہے میں یہاں سیکیورٹی لے کر نہیں چلتا۔
اس سے قبل وسیم اکرم نے معافی نامہ قبول کرنے کے لیے 2 شرائط رکھی تھیں جن میں عامر رحمان کا اسلحہ لائسنس اور گاڑی کے ڈرائیورکا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ شامل تھا جس پر میجر ریٹائرڈ عامر رحمان نے وسیم اکرم کی دونوں شرائط منظور کرلی تھیں اور اس حوالے سے عامر رحمان کا اسلحہ لائسنز منسوخ کرنے کا لیٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ 5 اگست کو کارساز روڈ پر پیش آیا جب کہ مقدمے کے مرکزی ملزم میجر (ر) عامر رحمان عبوری ضمانت پرہیں۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.