لاہور سے ’را‘ کے مزید 4 ایجنٹ گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اگست 2015 19:36

لاہور سے ’را‘ کے مزید 4 ایجنٹ گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست۔2015ء) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں حساس اداروں نے کارروائی کے دوران ’را‘ سے تعلق کے شبے میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق پاکستان اور ہندوستان کے سرحدی گاؤں بسیم سے ہے اور ان ملزمان کو چار روز قبل گرفتار کئے جانے والے را کے مبینہ ایجنٹ سابق پولیس کانسٹیبل کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چار روز قبل حساس اداروں نے واہگہ بارڈر کے قریب بسیم نامی گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ کو گرفتار کیا تھا۔ سابق پولیس اہلکار الیاس کے حوالے سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ وہ پاکستان آرمی اور پولیس حکام کے حوالے سے ہندوستانی خفیہ ایجنسی 'را' کو معلومات فراہم کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :