ہندوبرادری کے تہوار”رکھشابندھن“کے موقع پرایم کیوایم اقلیتی امورکمیٹی کے تحت” راکھی تہوار“منایاگیا،ہندوخواتین نے راکھی کی رسم کے مطابق قائدتحریک الطاف حسین کے نام کی راکھیاں اراکین رابطہ کمیٹی کی کلائیوں پرباندھیں،یہ قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے کی کامیابی ہے کہ تمام مذاہب اورقومیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ گلدستے کی مانندایم کیوایم میں متحدو منظم ہیں،اراکین رابطہ کمیٹی
اتوار 30 اگست 2015 00:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29اگست۔2015ء) ہندوبرادری کے تہوار”رکھشابندھن“کے موقع پرایم کیوایم اقلیتی امورکمیٹی کے تحت راکھی تہوارمنایاگیا۔اس سلسلے میں خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والی خواتین نے راکھی کی رسم کے مطابق ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کے نام کی ”راکھیاں “رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سیدشاہدپاشاواراکین رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈووکیٹ،اسلم خان آفریدی،شبیرقائم خانی،،کمال ملک،مطیع الرحمان جبکہ خواتین ارکان رابطہ کمیٹی زرین مجید اورراعناسیف زئی نے اقلیتی امورکمیٹی کے انچارج منوہرلعل اور جوائنٹ انچارج گردھاری لعل کی کلائیوں پرراکھیاں باندھیں۔
اس موقع پرراکھی بندھوانے والے اراکین رابطہ کمیٹی نے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ہندوبہنوں کو نیق (شگون) کے طورپران کے سروں پرڈوپٹے اوڑھائے اورمٹھائی اور نقدی بھی پیش کیں۔(جاری ہے)
اس موقع پرڈپٹی کنوینرواراکین رابطہ کمیٹی نے ہندوخواتین باجیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے کی کامیابی ہے کہ آج ایم کیو ایم کی شکل میں تمام مذاہب ،مسالک ،عقائداورقومیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک گلدستے کی مانند متحدومنظم اوریکجا ہیں ، قائدتحریک الطاف حسین بلا تفریق رنگ ونسل ،زبان اورمذہب انسانیت کی خدمت کوعبادت سمجھتے ہیں اوریہی ان کادرس وتربیت ایم کیوایم ذمہ داران وکارکنان اورتمام نمائندوں کو ہے۔
انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اسی طرح کاپاکستان چاہتے ہیں جس میں تمام مسالک، عقائد ، قومیتوں اورمذاہب کے ماننے والے عوام اپنے اپنے مذہبی اورثقافتی رسومات مکمل آزادی کے ساتھ مناسکیں۔انہوں نے ہندوبرادری کوقائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے راکھی تہوارکی دلی مبارکباد پیش کی اورکہاکہ وہ اس موقع پرایم کیوایم پرڈھائے جانے والے مظالم اورناانصافیوں کے خاتمے ،شہداء کے بلند درجات ،لاپتہ کارکنان کی بحفاظت واپسی اوراسیرکارکنان کی رہائی سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کے لئے خصوصی دعائیں کریں ۔اس موقع پر پنڈت گوسوامی وجے مہاراج نے قائدتحریک الطاف حسین کی صحت و تندرستی کے لئے خصوصی پراتھنابھی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.