ہندوو ٴں کے مذہبی تہوار رکشا بندھن پر الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دلی مبارک باد، رکشا بندھن بھی محبت اور امن کی تعلیمات کا تہوار ہے‘ دنیا کا ہر مذہب آپس میں محبت کا درس دیتا ہے اور کسی بھی دوسرے انسان کو نا حق تکلیف پہنچانے سے روکتا ہے،الطاف حسین

اتوار 30 اگست 2015 00:19

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29اگست۔2015ء) متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی ہندوو ٴں کو ہندوبرادری کے مذہبی تہوار ”رکشابندھن “ پردل کی گہرائیوں سے مبارک باد کرتے ہوئے کہاہے کہ رکشابندھن بھی محبت اورامن کی تعلیمات کاتہوارہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب ایک دوسرے کے احترام اور آپس میں محبت کا درس دیتے ہیں اور کسی بھی دوسرے انسان کو نا حق تکلیف پہنچانے سے روکتا ہے۔

الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیابھرمیں مقیم ہندو برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنی مذہبی رسوما ت کی ادائیگی کے موقع پر ایم کیوایم پرڈھائے جانے والے مظالم اور ناانصافیوں کے خاتمے سمیت ملک کی بقاء وسلامتی اورقیام امن وبھائی چارگی کے قیام کے لئے خصوصی دعائیں کریں ۔