Live Updates

عمران خان کی لاہور آمد پر سیکورٹی خدشات، چئیرمین سیکرٹریٹ میں داخلے کیلئے اسد عمر کو بھی تلاشی دلوانا پڑ گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اگست 2015 23:10

عمران خان کی لاہور آمد پر سیکورٹی خدشات، چئیرمین سیکرٹریٹ میں داخلے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 اگست 2015 ء) لاہور میں تحریک انصاف کے چئیرمین سیکرٹریٹ میں داخلے کیلئے اسد عمر کو بھی تلاشی دلوانا پڑ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی لاہور میں پارٹی کے چئیرمین سیکرٹریٹ آمد ہوئی جہاں انہوں نے کارکنان سے خطاب کیا۔ اس موقع پر سیکورٹی خدشات کے باعث سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر جب پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر جب سیکرٹریٹ پہنچے تو انہیں بھی پولیس کو خود کی اور اپنے بیگ کی تلاشی دی کر اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :