` فوج نے دہشتگردی اور کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کرلیا ہے ، شیخ رشید

کراچی میں ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری آصف زرداری کی فلم کا ٹریلر ہے،زرداری کے خلاف کیسز تیار ہوچکے ہیں سندھ کے بعد پنجاب میں گاجریں کھانے والوں کو پھکی دی جائے گی،راحیل شریف کی بڑھتی مقبولیت سے سیاستدان خوفزدہ ہیں، انٹرویو `

ہفتہ 29 اگست 2015 22:25

` فوج نے دہشتگردی اور کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کرلیا ہے ، شیخ رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ فوج نے دہشتگردی اور کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کرلیا ہے ، کراچی میں ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری آصف زرداری کی فلم کا ٹریلر ہے کیونکہ آصف زرداری کے خلاف کیسز تیار ہوچکے ہیں اور سندھ کے بعد پنجاب میں گاجریں کھانے والوں کو پھکی دی جائے گی،راحیل شریف کی بڑھتی مقبولیت سے سیاستدان خوفزدہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے موقف کی تائید کرتا ہوں ،الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے میں عمران خان کا ساتھ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ اب فوج نے دہشتگردی اور کرپشن کو ختم کرنے مل عزم کر لیا ہے،کراچی میں ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری سابق صدر آصف زرداری کی فلم کا ٹریلر ہے کیونکہ آصف زرداری کیخلاف تمام کیسز تیار ہوچکے ہیں،سندھ کے بعد پنجاب کی باری ہے اورپنجاب میں بھی گاجریں کھانے والوں کو پھکی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت ملک کے تمام سیاستدانوں کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خطرہ ہے ، چیف جسٹسجواد ایس خواجہ کی تقریب حلف برداری سمیت دیگر خاص مواقعوں پر راحیل شریف کے حق میں نعرے انکی عوام میں مقبولیت کی ترجمانی کرتے ہیں ، ترک صدر کی اہلیہ نے اپنا ہار دکھی سیلاب زدگان کیلئے دیا لیکن اگلوں نے اپنی بیگمات کے گلے میں ڈال دیا،آخر کرپشن کی بھی کوئی حد ہوتی ہے لیکن یہاں پر کریشن کے بھی ریکارڈ توڑ دئیے گئے